Jul 18, 2019 08:48 pm
views : 247
Location : Governor House
Karachi- Accountability has begin,Interior Minister Ijaz Shah
کراچی، جس نے جو کیا ہے وہ ہی بھگتے گا،ملک میں احتساب کا عمل شرع ہو گیا ہے،
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے اور جس نے جو کیا ہے وہ بھگتے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم وہ کام ضرور کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو، پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جس نے جو کچھ کیا ہے وہ بھگتے گا، ملک کسی ایک کا نہیں ہے ملک سب کا ہے، کسی نے کچھ کیا ہوگا جب ہی تو گرفتاری کی گئی۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کے لیے عمران خان نے جو مناسب سمجھا وہ کیا۔ وزیر اعظم ہمیشہ ملکی مفادات میں ہی بات کرتے ہیں۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے، ملک کو دیمک کی طرح جیسے کرپشن نے چاٹا ایسے اسمگلنگ بھی چاٹ رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہمارا مستقبل پہلے سے بہتر ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی ہے، کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔