Jul 19, 2019 10:00 am
views : 278
Location : Domestic place
Fake trust deed: Maryam Nawaz appears before accountability court
جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کا معاملہ: مریم نواز احتساب عدالت میں پیش
احتساب عدالت میں مریم نواز کی طلبی نیب کی طرف سے دی گئی درخواست پر کی گئی ہے، جس میں نیب کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کی گئی کیلبیری فونٹ والی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیتے ہوئے سیکشن 30 کے تحت انہیں سزا کی استدعا کی گئی۔
مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو موبائل لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔