Jul 19, 2019 11:00 am
views : 287
Location : Domestic place
The arrest of workers of Imran Niazi is evidence of arresting: Shahbaz Sharif
کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے: شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پر امن کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے، آمریت و فسطائیت کے ہر ہتھکنڈے کا بہادری سے مقابلہ کریں گے، عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یاد رہے اسلام آباد پولیس نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر نعرے بازی کرنے والے مسلم لیگ نون کے 12 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔