Jul 19, 2019 11:00 am
views : 311
Location : Domestic place
Miftah Ismail seeks pre-arrest bail from SHC
مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست میں موقف اخیتار کیا کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت دی جائے
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے، ضمانت منسوخ ہوئی تو مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو شاہد خاقان عباسی جیسا مخلص شخص کم ہی ملے گا، وہ شریف اور ایماندار شخص ہے، میرے گھر پر چھاپوں کی ضرورت نہیں تھی، مجھے جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا، اب عدالت آیا ہوں، عدالت میں اپنی درخواست رکھوں گا، جو عدالت کا فیصلہ ہوگا میں تسلیم کروں گا۔