کوئٹہ، سریاب گو ٹھ میں شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری پریشان
کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔
وادی کو ئٹہ کے نواحی علاقے سریاب گوٹھ کلی قمبرانی سمیت دیگر نواحی علاقوں میں 12سے14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہے۔
شہری گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بلبلااٹھے،لوڈشیڈنگ سے پریشان شہری دوپہر میں گھروں کے بجائے تالابوں کا رخ کر تے ہیں یا درختوں کے سائے میں وقت گزرانے پر مجبور ہیں۔
شہری کہتے ہیں کو ئٹہ شہر میں سب سے زیادہ لو ڈ شیڈنگ سریاب میں کی جا تی ہے۔سریاب کے مکینوں نے و زیر اعلی بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر ایک شہری محمد عارف نے ذرائع ابلاغ عامہ کی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، ہماری وزیر اعلی بلوچستان اور خاص کر واپڈا سے گذارش ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں۔