Jul 19, 2019 05:00 am
views : 285
Location : Domestic place
Accountability will continue without any discrimination: PM Imran
جتنے مرضی ڈرامے کرلیں، احتسابی عمل نہیں رکے گا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا میانوالی میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانیت کی بھلائی کے کام کرکے انسان کو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ امیر آدمی کو کبھی دنیا یاد نہیں کرتی، جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جائے دنیا انھیں یاد کرتی ہے۔ آج بھی صوفیا کرام کے مزاروں پر لاکھوں لوگ آتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میانوالی میں ہسپتال کا پراجیکٹ انیل مسرت کی کاوش ہے، اس کی تعمیر میں حکومت کا نہیں بلکہ ان کا پیسہ لگے گا۔ تقریب اس وقت کشت زعفران بن گئی جب وزیراعظم نے انیل مسرت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اردو بلاول بھٹو سے بہتر ہے، آپ نے کم از کم یہ تو جملہ ادا کیا کہ میں انیل مسرت ہوں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر میں اس سے زیادہ بات نہیں کر سکتا
ان کا کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی ایک خواب تھی، سب کہتے تھے کہ دیہات میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی، آج نمل میں 97 فیصد سٹودنٹس کو سکالرشپ ملی ہوئی ہے اور اس کے 22 پی ایچ ڈی ہیں۔
ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال اور نیب کی جانب سے کرپشن الزامات میں پکڑ دھکڑ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک نے اپنے 450 وزرا کو جیل میں ڈالا اور وہاں سب سے زیادہ ترقی ہو رہی ہے۔