Jul 19, 2019 05:00 am
views : 285
Location : Domestic place
Public private partnership inevitable to improve defence industry: COAS
فواد صاحب،بکرا عید کب ہے ؟
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے استفسار کیا کہ فواد چودھری صاحب! بکرا عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس استفسار پر حاضرین مسکرا دئیے۔
اس موقع پر دونوں کے درمیان مختصر تبادلہ خیال ہو ا۔ اس سے قبل وزارت دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا، سیمینار کا اختتامی سیشن جی ایچ کیو میں ہوا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف تھے۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے شرکا سے خطاب کیا اور دفاع کی مضبوطی میں وزارت دفاعی پیداوار اور دفاعی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی ، انہوں نے شرکا کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔