اسلام آباد، ہاتھ صاف ہیں،پاکستان کی خدمت پر سزا دی جارہی ہے، احسن اقبال
احتساب عدالت کے باہرن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی خدمات کی سزا دی جارہی ہے، موجودہ حکومت ن لیگ کی تمام کامیابیوں کوعوام کی نظروں سے چھپانا چاہتی ہے،ملکی معیشت کواربوں ڈالرکے نقصان سے بچانے والی کی گرفتاری اورپیشی سیاہ ترین دن ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر چارج شیٹ کے 2 صفحات دیئے گئے، شاہد خاقان عباسی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، انہیں کہا گیا ہے کہ آپکی غفلت سے ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا ہیجبکی میرا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کی وجہ سے ملک اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا
انہوں نے مزید کہا ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا جرم ہے کی ہم نے ساڑھے اٹھائیس ہزار کے بیس منصوبے شروع کئے اور انہیں پانچ سال میں مکمل کیا۔ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ملکی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے،کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا۔