Jul 20, 2019 11:00 am
views : 303
Location : Domestic place
PM Imran khan leaves for US visit
وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر امریکا چلے گئے
وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر غیر ملکی کمرشل پرواز کے ذریعے امریکا گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی تھے۔ عمران خان کی صدر ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، عسکری قیادت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہے۔
وزیراعظم کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری پہلے سے امریکا میں موجود ہیں۔