لاہور، جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے تک آگیا،ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، وفاقی وزیر ریلوے
شیخ رشید نے کہا ہے کہ جھاڑو پھرتے پھرتے آخری کونے تک آگیا، ابھی تو کھیل شروع ہوا، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فضل الرحمان وزیراعظم کا استعفیٰ لیتے لیتے چیئرمین سینیٹ تک پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں تمام چوروں کو ٹکٹکی لگے گی، وزیراعظم سے کہا جس جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے، قوم کو پہلے بھی کہا جو جتنا چیخ رہا ہے وہ ٹکٹکی کے قریب ہے، بعض لوگوں کے وکٹ کے دونوں طرف تعلقات ہوتے ہیں۔
موجودہ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ساری دنیا ایک ہے بات کرتی ہے کہ عمران خان دیانت دار آدمی ہے اور دوسری طرف چور لٹیرے ہیں،ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آپ چیخیں مار رہے ہیں، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا؟؟
مولانا فضل الرحمان کو ہدف تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیاکی کوئی طاقت مدرسوں کی طرف بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی شیخ رشید ابھی کیبنٹ میں بیٹھا ہے، میں خود ختم نبوت کا سپاہی ہوں۔