Jul 20, 2019 05:00 am
views : 310
Location : Domestic place
Maryam Nawaz announces to hold rally in Faisalabad
کل فیصل آباد جاؤں گی اور ریلی بھی نکالیں گے: مریم نواز
سلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں (ن) لیگ کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فیصل آباد جاؤں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی میں اتنی جرات ہے کہ وہ مریم نوازسے رابطہ کرے، نوازشریف نے ڈیل کرنا ہوتی تو نوازشریف جیل میں نہ ہوتے، اِدھر اُدھرسے میسج ملتے ہیں لیکن جواب دینا ہماری صوابدید ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور میں جمہوریت کی پیٹھ پرچھرا نہیں گھونپ سکتے، پوری عسکری قیادت دورہ امریکا میں عمران کیساتھ گئی، عمران کو اپنے ساتھ لوگوں کو ساتھ لیجانا پڑتا ہے، دنیا کو بھی پتا ہے کس سے بات کرنی ہے۔