Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 22, 2019 10:00 am views : 272

Location : Domestic place

PM Khan, Trump to meet today
  • Urdu

آج نئی تاریخ رقم ہوگی، وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات طے

واشنگٹن پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی تاجروں اور اہم پاکستانی کاروباری شخصیات وزیراعظم سے ملیں۔ وزیراعظم کچھ دیر بعد واشنگٹن کے سٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج پاک امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خصوصی مہمان وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان دو ملاقاتیں شیڈول۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقاتوں پر لگی ہوئی ہیں۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں مصروف دن گزارا۔ وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی سفارتخانے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے بااثر رکن اور معروف تاجر طاہر جاوید کی قیادت میں امریکی کاروباری افراد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی۔ امریکی کاروباری افراد نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی۔
پاکستانی سفارتخانے میں وزیراعظم سے پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار سہیل خان نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانے آمد پر وزیراعظم عمران خان کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیٹر بُک میں خیالات تحریر کئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور پاکستانی کیمونٹی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کی آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات طے ہے جبکہ عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات بھی ملاقات کریں گی۔
عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل کے ارکان سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان کی امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved