Jul 22, 2019 10:00 am
views : 277
Location : Domestic place
COAS to meet US military leadership in Pentagon
آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور وہاں قائم مقام امریکی سیکرٹری دفاع رچرڈ سپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل مارک ملے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔