Jul 22, 2019 11:00 am
views : 280
Location : Domestic place
Sessions court Lahore: Capture rana Sanaa rejects the petition to give home
سیشن عدالت لاہور: گرفتاررانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد
لاہور کی سیشن عدالت نے گرفتار رانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
جیل حکام کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کو ان کی طبعیت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثناءاللہ کی طبیعیت بالکل ٹھیک ہے۔
وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ رانا ثناء اللہ بیمار ہیں ان کے صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔