Jul 22, 2019 04:37 pm
views : 284
Location : Capital One Arena
Washington, PM Imran Khan promised to change System in Pakistan
واشنگٹن، ہمارا ملک کرپشن کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے، عمران خان
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے طاقت ور کا احتساب شروع کردیا ہے، نیا پاکستان ہر صورت بن کر رہے گا، یہ نئے پاکستان کا آغاز ہے۔
امریکا کے کیپٹل ون ارینا میں پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان پرکوئی کیس نہیں کیاسب کیسز پرانے ہیں،ہم نے صرف اداروں کو آزاد کیا ہے،ہم نے نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا ہے،ان کا صرف ایک مقصد ہے،یہ مجھ سے 3لفظ سننا چاہتے ہیں، این آر او،دنیا ادھر ادھر ہوجائے، این آر او نہیں دوں گا۔یہ مشکل وقت ایک سال تک رہے گا،جو مرضی ہے کریں آپ کو پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈرتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ ہے وہاں لوگ رشوت مانگتے ہیں، پاکستان میں 180ارب ٹن کوئلہ موجود ہے، ہمیں تو بجلی کی کمی 100سال تک نہیں ہونی چاہئے، پاکستان میں اربوں ڈالرز کے تانبے کے ذخائر موجود ہیں،بڑی بڑی کمپنیاں اب پاکستان آئیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان کا پا کستان کے تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں عام آدمی کو اوپرآنے کاموقع ہی نہیں ملتا، ہمارانظام تعلیم نچلے طبقے کواوپرنہیں آنے دیتا، پہلی بارسرکاری اسکولوں میں یکساں نصاب لانیکی کوشش کررہے ہیں، اور مدرسوں میں بھی ایسا تعلیمی نظام لائیں گے کہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنسی تعلیم سے بھی آگاہی ہو۔
کپتان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے بعدفیصلہ کیاہے کہ پاکستان ٹیم کو جلد ٹھیک کروں گا، بہت مایوسیاں دیکھ لیں، اگلے ورلڈکپ میں ایسی ٹیم لیکرآؤں گاکہ دنیادیکھے گی۔