Jul 22, 2019 06:06 pm
views : 285
Location : Capital One Arena
Washington- We Have not Come to USA with a Begging Blow,FM Qureshi
واشنگٹن، ہم امریکا کشکول لے کر نہیں آئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکا ہاتھ میں کشکول لے کر نہیں آئے، ہم یہاں پرامن خطے اور خوشحال پاکستان کا خواب لے کر آئے ہیں۔
امریکہ میں کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جھک کر نہیں بلکہ سر اٹھا کر دوستی کی بات کرنے آئے ہیں، نئے پاکستان کا نقشہ اور اپنا خواب صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کریں گے۔ عمران خان نے کئی سال بعد امریکا میں قدم رکھا ہے، ان کے فلسفے کی گونج پورے امریکا میں پھیل چکی ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں امن اور خوشحالی ہو، ہم اپنی سرحدوں میں نئی راہداریاں قائم کرنے نکلے ہیں، میری مراد کرتارپور بارڈر اور سی پیک کوریڈور ہے، ہم دو طرفہ تعلقات کو ازسر نو استوار کرنے آئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم خوددار سربراہ کی حیثیت سے گفتگو کرنے آئے ہیں، ہم دوستی کا ہاتھ بڑھانے آئے ہیں،لیکن جھک کر نہیں سر اٹھا کر بات کرنے آئے ہیں، نیا پاکستان بھی پاکستانی ہی بنائیں گے، نیا پاکستان کوئی اور نہیں بنا سکتا۔