اسلام آباد،عمران کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں:،آصف زرداری
جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے جیل میں سہولتیں واپس لینے پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سہولتیں دی کون سی ہیں، جیلوں کے عادی ہیں، پیسے جھاڑیوں پر لگے ہیں وزیر اعظم لے لیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ پہلے چیئرمین سینیٹ بنایا اب اتارنے جا رہے ہیں کیا کہیں گے؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نہ میں نے بنایا اور نہ ہی میں اتارنے جارہا ہوں۔
دوسری جانب عدالت میں سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ پیش کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، عدالت ان کو طلب کرکے اسے سے متعلق پوچھے۔