کراچی، آج پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے، کراچی میں ظلم کا خاتمہ ہوگا، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے، کراچی میں ظلم کا خاتمہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق باغ جناح میں پی ایس پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک دن میں 20 لوگ مسلک کی بنیاد پر شہید ہوتے تھے، ایک ہی خواب ہے کراچی کے لوگ ایک ہوجائیں، دشمنیاں ختم کردیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں صرف دو لوگ آئے تھے آج مجمع اکٹھا ہوگیا ہے، کراچی کے لوگوں نے میرا سر فخر سے بلند کردیا، حکومتیں ہمیں ایک ایک کرکے مار رہی ہیں۔
مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے آنے سے بہت خوش ہوئے تھے میں نے ہر فورم پر 18ویں ترمیم کی تائید کی تھی، یقین تھا کہ وفاق سے پاور صوبے پھر نچلی سطح تک پہنچے گی، ایسی 18ویں ترمیم کا کیا فائدہ، تباہی اور کرپشن کا دور ہے۔