Jul 23, 2019 01:00 am
views : 265
Location : Domestic place
Imran Khan first leader to raise voice for helpless Kashmiris: Syed Ali Gilani
عمران خان پہلا لیڈر، نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی: علی گیلانی
بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ میں اپنی زنگی میں پہلا لیڈر (وزیراعظم عمران خان) دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ثالثی پیشکش بہت اچھی ہے۔ اس سے برصغیر میں امن لوٹے گا۔ بات چیت اور سفارتکاری ہی بہترین حل ہے برصغیر میں امن لانے کے لیے۔ اس عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، یہ معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہو گا۔