Jul 26, 2019 12:00 pm
views : 295
Location : Domestic place
Time to make progress on success of Trump-Imran meeting: State Dept
وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ میں کامیاب مذاکرات ہوئے، امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پہلی ملاقات ہوئی، عمران خان سے وزیرخارجہ پومپیو کی بھی اہم ملاقات ہوئی۔
مورگن اورٹیگس نے کہا کہ عمران خان نے افغان حکومت اور طالبان پر مذاکرات کے لئے زور دیا ہے، افغانستان میں امریکا اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں، امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرزخرچ کیے، چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، افغانستان میں امن کیلیے حتمی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔