Nov 03, 2019 01:54 pm
views : 297
Location : Domestic place
Islamabad- JIU Workers Enjoy,Clean Venue
اسلام آباد،دھرنے کی شرکا کی تفریح اورپنڈال کی سفائی
جمعیت
علمائے اسلام ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نکالے گئے
آزادی مارچ کے بعد اسلام آباد میں حکومت کے خلاف دھرنا جاری ہے۔آج دھرنے
کے تیسرے دن جے یو آئی ایف کے کارکن علی الصباح نمازِ فجر کے بعد کھیل
تماشوں میں بھی مصروف رہے۔
کچھ جے یو آئی ف کے کارکن ٹیمیں بنا کر فٹ
بال کھیلتے، چادر کی مدد سے اپنے ساتھی کو فضا میں اچھالتے نظر آئے تو
دوسری جانب کارکنوں کی بڑی تعداد نے پنڈال کی صفائی بھی کی۔جے یو آئی ف کے
آزادی مارچ کے شرکاء نے علی الصباح نمازِ فجر ادا کی جس کے بعد سے جلسہ
گاہ میں چہل پہل جاری ہے،جلسہ گاہ میں ایک جگہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار
بھی جے یو آئی ف کے ایک کارکن کے پیچھے نمازِ فجر پڑھتے ہوئے نظر آئے۔
اس
حوالے سے جے یو آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس بھی ہماری صفوں موجود
ہے، جہاں اسلام آباد کی پولیس اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں دقت محسوس
نہیں کر رہی وہیں وہ ہمارے کارکنان کے ساتھ بلاخوف و خطر گھل مل بھی رہی
ہے۔
آزادی مارچ کے شرکاء علی الصباح سے ہی مختلف سرگرمیوں میں مشغول
ہیں، کچھ شرکاء جلسہ گاہ کے اطراف میں موجود سڑک پر فٹ بال کھیل کر لطف
اندوز ہوئے، جبکہ ایک بڑی تعداد ان کا یہ میچ دیکھتی اور داد دیتی
رہی۔دوسری جانب چند افراد نے ایک بڑی سی چادر کی مدد سے اپنے ساتھی کو فضا
میں اچھالا، جبکہ ساتھ کھڑے افراد نے اس منظر کو خوب انجوائے کیا۔جے یو
آئی ف کے کارکنوں اور رضاکاروں نے صبح سویرے جلسہ گاہ کے پنڈال میں صفائی
کا کام بھی کیا، اور وہاں پھیلی ہوئی گندگی اور کچرے کو سمیٹ کر ٹھکانے
لگایا۔