Nov 03, 2019 03:18 pm
views : 272
Location : Different Places
Karachi- Dog-bite cases increased in Sindh
کراچی،سندھ بھر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ
سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 19افراد جان گنواچکے ہیں۔
کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔چند روز قبل لائنز ایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران 21 افراد کو کتوں نے کاٹ کر ہسپتا ل بھیجا۔
گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں کتے کے کاٹنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد باہر سے دوا خرید کر لائے ہیں، شہری یا سندھ حکومت نے ادویات فراہم نہیں کیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹنے کی صورت میں جان اسی وقت بچ سکتی ہے جب جتنی جلد ممکن ہو اینٹی ریبیز ویکسین لگوالی جائے۔
صوبے میں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سندھ حکومت کی جانب سے گذشتہ ماہ کتا پکڑو مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بارہ سالہ دور میں کتے بڑھے،بچے مرے،سندھ حکومت کوئی کتا مار مہم نہیں چلا رہی،کوئی مہم نہیں چل رہی،مہم کے نام پر آنے والے پیسے پیپلز پارٹی کھا جاتی ہے،انکا کہنا تھا کہ کتا مار یا صفائی مہم سے پہلے سندھ کابینہ کی صفائی ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کیا کمزوری کے کتے کی ویکسین نہیں مل رہی یہ ظلم ہے کہ جس صوبے کو تیرہ سو ارب مل رہے ہوں وہاں کتے کی ویکسین نہ ہو طے ہوچکا ہے کہ پیپلز پارٹے ملا بنانے میں لگی ہوئی ہے،لیاقت آباد میں ان سے اور ڈی ایم سی کے ایم سی ایک کتا تک نہیں پکڑا گیا،کیا کتا پکڑنے بھی وفاق آئےگی۔