Nov 03, 2019 07:07 pm
views : 269
Location : Victoria Hospital
Bahawalpur- PPP leadership to decide if it will join JUI-F: Bilawal
بہاولپور، پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔
بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو رہی ہے، عوام کہہ رہے ہیں ناکام حکومت کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں اور فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ خود وزیراعظم ہاؤس جا کرانہیں گھسیٹیں گے بلکہ مولانا نے کہا لوگوں کے یہ جذبات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے البتہ کورکمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی۔
سانحہ تیزگام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے، عمران خان حادثات پر استعفوں کی بات کیا کرتے تھے، امید ہے وزیراعظم اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور شیخ رشید کے دور میں ریلوے میں سب سے زیادہ حادثے ہوئے، وزیر ریلوے کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے جب کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیں، امید ہے حکومت متاثرین کے مطالبات کو پورا کرے گی۔