Nov 04, 2019 10:45 am
views : 267
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange recorded 485 points increase
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 485 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طو رپر 251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 191 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 45 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی رودبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔