ریاض، سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ
http://www.tnnasia.tv
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہم وطنوں کورابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد اب غیرقانونی طورپر مقیم افراد سفارتخانوں کے ذریعے اپنے ممالک جا سکیں گے۔
ویلفئیر اتاشی محمود لطیف نے کہا ہے کہ اسکیم کے تحت وطن جانے والے افراد پھرسعودی عرب نہیں آسکیں گے، اس ضمن میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی غیرقانونی طور پر مقیم ہم وطنوں کو را بطےکرنے کی ہدایت کی ہے۔۔
محمود لطیف کا کہنا تھا کہ سفار تخانے کے رابطے پر ہی جیل حکام قیدیوں کو واپس بھیجیں گے اور یہ افراد سفارتخانوں کےذریعےاپنےممالک جا سکیں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ می اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی تعداد3 ہزار تھی لیکن وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں معاہدے کے بعد 563 قیدی رہا ہوئے، منشیات میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے60 فیصد قیدی رہانہ ہوئے۔