Nov 04, 2019 03:15 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Lahore- Famous Pakistani Singer Rabi Pirzada quits showbiz after private pictures' controversy
لاہور، گلوکارہ رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان
http://www.tnnasia.tv
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔
گلوکارہ نے کہا کہ میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے اور ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔
گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے ’اللہ جسے چاہے عزت اور جسے چاہے ذلت دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی وجہ سے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ابھی تک ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔