Nov 04, 2019 07:23 pm
views : 250
Location : Domestic place
Islamabad- Maulana Fazl says D-Chowk is not his destination
div class="field-data" style="display: block;">
اسلام آباد،مولانا فضل الرحمان کا ڈی چوک اور وزیر اعظم ہاؤس نہ جانے کا اعلان
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی چوک اور وزیر اعظم ہاؤس نہ جانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات
کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکا سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی غیر آئینی کام نہیں کریں گے، اسلام آباد
مارچ حکمت عملی کا حصہ ہے پلان بی اور سی بھی موجود ہے۔
انھوں نے کہا کہ
تحریک تحریک ہے حکمت پر جذبات کو فوقیت نہیں دینی، کوئی سازشی یہ نہ سوچے
کہ ہم جذبات میں آ کر غلط قدم اٹھائیں گے، جمعہ جمعہ آٹھ دن کی سیاست کرنے
والے ہمیں کیا سیاست سکھائیں گے، حکمران سن لیں، یہ تحریک طوفان کی طرح آگے
بڑھتا جائے گا، تم ہمارے خلوص سے نہیں لڑ سکتے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ
مسئلہ ایک شخص کے استعفے کا نہیں قوم کی امانت کا ہے، ہمیں کہا جا رہا ہے
کہ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائیں، الیکشن کمیشن بے چارہ تو ہم سے بھی
زیادہ بے بس ہے، بے بس نہ ہوتا تو اسلام آباد میں مارچ نہ ہوتا، ایوان میں
فیصلہ ہوا تھا دھاندلی کی انکوائری پارلیمانی کمیٹی کرے گی، پی ٹی آئی
فنڈنگ کیس 5 سال سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن دھاندلی
کا فیصلہ کیسے کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل اپوزیشن کی
مشاورت سے کریں گے، میں نے کل بھی کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ ایک اسٹیج پر
ہے، ہر فیصلے میں مشاورت اور رہنمائی کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔