Nov 05, 2019 10:23 am
views : 259
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan stock Exchange Records rise of more than 150 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو تیزی کا رجحان جاری ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 241 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 129 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 97 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔