اوچ شریف،ہم دباؤ میں آکر جمہوریت پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ جھکیں گے،بلاول
پیپلز پارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم دباؤ میں آکر جمہوریت پر
سمجھوتہ کریں گے اور نہ جھکیں گے، مولانا کے دھرنے میں بیٹھنے کیلئے
کارکنان سے اجازت لینا ہوگی۔
یہ بات انہوں نے اوچ شریف میں ورکرز کنونشن
سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کسی دباؤ میں آکر
جمہوریت پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا
فضل الرحمان کا مارچ اسلام آباد میں بیٹھا ہے، چاہے کوئی مولانا کے ساتھ ہو
یا نہ ہو ہم موجودہ حکومت کے خلاف ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن
جماعتوں کا موقف واضح ہے کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ،جب آصف
علی زرداری یہ بات کرتے تھے تو حکومت یہ بات نہیں مانتی تھی لیکن ایک سال
بعد اب پورا ملک یہ بات مان گیا ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو
طبی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔