تہران، امریکی دباؤ مسترد ، ایران نے جوہری مواد کی افزودگی دوبارہ شروع کر دی
http://www.tnnasia.tv
ایران نے امریکی حکام کے دباؤ کے باوجود جوہری مواد کی افزودگی دوبارہ شروع کردی۔
عالمی جوہری معاہدے کے تحت ایران پر جوہری مواد کی افزودگی پر پابندی عائد تھی، جبکہ ایران اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دوبارہ افزودگی شروع کررہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی زیرنگرانی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تہران حکومت نے افزودگی پر کام شروع کردیا ہے۔
ردعمل میں امریکی حکام کے ترجمان مورگن اورٹگس کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کوئی نہیں بات نہیں، ایسا ممکن تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے جوہری مواد کی افزودگی میں اضافہ خطرے کا باعث بنے گا، یہ اقوام تہران حکومت کی جانب سے بڑی غلطی ہوگی۔