Nov 06, 2019 04:15 pm
views : 255
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange recorded a remarkable increase of 295 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 295 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 295 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 35 ہزار 653 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔