Nov 06, 2019 06:05 pm
views : 244
Location : PAF fire Range
Sonmiani- President Arif Alvi strongly hails professionalism and capabilities of PAF
سونمیانی،پاک فضائیہ کی سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کاشاندار مظاہرہ
پاک فضائیہ کی سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کاشاندار مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے معراج طیاروں،ایف 17 تھنڈر،ایف 16 طیاروں سمیت تمام لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔
تقریب میں پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ اور زخمی ہونیوالے ساتھیوں کی طبی امداد سمیت عملی اور نظم و ضبط کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ زبردست تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت سے متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔ پیشہ وارانہ قابلیت‘ مہارت اور بہادری میں پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں۔ صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ خود انحصاری پر یقین رکھتی ہے جے ایف 17تھنڈر طیارہ ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔ کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے منصوبے کو سراہتا ہوں۔