مودی سرکار سے سکھ برادری میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت ہضم نہ ہوئی
مودی سرکار سکھ برادری میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت سے حواس باختہ ہوگئی اور امرتسر میں عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز ہٹا دیے ، بل بورڈز میں عمران خان اورسدھوکی تصاویر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کا افتتاح ہونے میں دور روز باقی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ۔
امرتسرمیں وزیراعظم عمران خان کے بل بورڈز لگنے پر انتہا پسند مودی سرکارحواس باختہ ہوگئی اور انتظامیہ نے زبردستی عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز ہٹاوا دئیے، بل بورڈزپرعمران خان اورنوجوت سنگھ سدھوکی تصاویرموجود تھیں۔
یاد رہے بھارتی ریاست امرتسر میں کرتار پور رداہدری کا تحفہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کی خوب دھوم ہے اور شہر بھر میں عمران خان کی تصاویر والے بڑے بڑے بل بورڈز لگائے گئے تھے۔
سکھ رہنما ہرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کے اصل ہیرو عمران خان اور نوجوت سنگھ ہیں، ، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔