Nov 06, 2019 06:40 pm
views : 267
Location : Different Places
Lahore- Nawaz discharged,shifted to Sharif Medical City Hospital
لاہور،سابق وزیراعظم نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا
سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے، انہیں شریف میڈیکل سٹی منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب مریم نواز کو روبکار جاری ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔ نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم اختر بھی موجود تھیں۔
رائیونڈ میں نوازشریف کی متوقع آمد کے سبب سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے، پولیس کی بھاری نفری شریف میڈیکل سٹی پہنچی جہاں عام افراد اور غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔