Nov 07, 2019 10:00 am
views : 268
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange continues to rise slightly
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ جاری
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 54 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 35 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز میں 212 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 96 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔