ہالہ، نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرسے 13 افراد جاں بحق
http://www.tnnasia.tv
قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکر سے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرہوگئی، جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کاغذی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثے کے باعث قومی شاہراہ کی ایک سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔