Nov 07, 2019 08:00 pm
views : 245
Location : Domestic place
Karachi- UBG Election Office Opening
کراچی،گوہر گروپ آف کمپنیز کے دفتر میں یو بی جی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا
گوہر گروپ آف کمپنیز کے دفتر میں یو بی جی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے چین سے اور چیئرمین افتخار علی ملک نے لاہور سے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ یو بی جی 27دسمبر کو بھی گزشتہ پانچ سال کی طرح فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کرے گا اور ہمارے نامزد کردہ تمام امیدوار بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے ہردم حاضر رہیں گے۔
یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے گوہر گروپ آف کمپنیز کے دفتر میں یو بی جی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ حکومت نی15 ماہ معیشت کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے، حکومت ایک کروڑ روزگار تو نہ دے سکی اور نہ50لاکھ مکانات بنا سکی البتہ15 لاکھ افراد بے روگار ہوچکے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتےبہقئے مقررین کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں یو بی جی نے تعلیم یافتہ اور قابل امیدوار نامزد کئے ہیں جو بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کمی نہیں اٹھا رکھیں گے، ہمارے مقابل کمزور گروپ ہونے اور اپوزیشن کے پاس امیدوار نہ ہونے کے باوجود ہم فیڈریشن کے الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے، 95 فیصد ووٹ ہمارے ساتھ ہیں اورایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی سرپرستی میں ہمارے تمام امیدوار بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے۔
امیدوار برائے سینئر نائب صدر محمد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ چیئرمین افتخار ملک اور سرپرست اعلی ایس ایم مینر کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت میں ہم نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے ایف پی سی سی آئی کی27 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے بھرپوراعتماد کے ساتھ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایک بار پھر میدان مارے گی۔
تقریب سے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،چیئرمین سندھ زون خالد تواب،امیدوار برائے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، امیدوار برائے سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر،سینئر تاجررہنما شیخ ریاض الدین،صدر ایف پی سی سی آئی انجینئرداروخان اچکزئی، سینیٹر عبدالحسیب خان،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،مرزااختیاربیگ،عبدالسمیع خان، سیدمظہرعلی ناصر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔