Nov 08, 2019 11:00 am
views : 265
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange recorded a remarkable increase of 225 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 225پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوباری ہفتے کے ہفتے روز جمعہ کو غیر معمولی تیزی کا رجحان جاری ہے۔پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 37 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد کو چھونے کے قریب تر دیکھا جارہا ہے۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 256 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 64 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔