Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 08, 2019 02:00 pm views : 271

Location : New Delhi

New Delhi- Bollywood Actor Sunny Deol to attend Kartarpur Corridor inauguration
  • Urdu

نئی دہلی، بھارتی اداکار سنی دیول کل لاہور آئیں گے
http://www.tnnasia.tv

بالی وڈ اداکار اور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان  9 نومبر  کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں تقریباً 10 ہزار افراد شرکت کریں گے۔
کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بھارتی سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن و اداکار سنی دیول سمیت دیگر شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور آنے والے پہلے وفد میں نوجوت سنگھ سدھو ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور اداکار سنی دیول شامل ہیں جو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
کرتارپور افتتاحی تقریب سے متعلق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول نے کہا کہ ’اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا؟ میں ضرور جاؤں گا۔وہ (باباگرونانک صاحب) میرا علاقہ ہے اور میرا گھر ہے‘۔ 
واضح رہے کہ سنی دیول کا تعلق سکھ گھرانے سے ہے، وہ بالی وڈ کی نامور جوڑی دھرمیند اور ہیمامالینی کے بیٹے ہیں۔ اس کے علاوہ رواں برس بھارتی انتخابات میں انہوں نے  بی جے پی کے امیدوار کے طور پر حصہ بھی لیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved