Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 08, 2019 04:20 pm views : 263

Location : Perth

Perth- Australia beat Pakistan by ten wickets in final T20I
  • Urdu

پرتھ،  آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو ہرا کر سیریز 0-2 سے جیت لی
http://www.tnnasia.tv

آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو ہرا کر سیریز 0-2 سے جیت لی، گرین شرٹس کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
قومی ٹیم نے پہلے اننگز کا آغاز کیا، پہلے دو ٹی ٹونٹی میں ناکام رہنے والے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں کھلایا گیا، بابر اعظم کے ساتھ انہوں نے اوپننگ کا آغاز کیا، تاہم تیسرے اوورز میں کپتان 7گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مچل سٹارک نے ایل بھی ڈبلیو کیا،اس سے اگلی گیند پر فاسٹ باؤلر نےمحمد رضوان کو صفر پر شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔
بائیس  کے مجموعی سکور پر امام الحق 14 رنز بنا کر ایبٹ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل کی اننگز 8 رنز تک محدود رہی۔ اس دوران مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا۔
افتخار احمد نے اننگز کے دوران جارحانہ انداز اپنایا۔37 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹک سکا، ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے خوشدل شاہ 8، عماد وسیم 6، شاداب خان 1، بنا سکے۔
محمد عامر اور محمد حسنین 9اور 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 106 رنز بنا سکی۔ رچرڈ سن نے تین، ایبٹ اور مچل سٹارک نے دو دو شکار کیے۔
کینگروز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کیا، دونوں نے ابتداء سے جارحانہ انداز اپنایا، ان کی باری کااس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پہلے 10 اوورز میں ہی 96 رنز بنا لیے تھے۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ کی طرح باؤلنگ بھی ناکام رہے۔ آسٹریلیا نے ہدف 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ کپتان ارون فنچ 52 جبکہ ڈیوڈ وارنر 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا، اس طرح یہ سیریز کینگروز نے 0-2 کیساتھ جیت لی۔ اس سے قبل بھی پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved