اساتذہ پر تشدد اور طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ کی مذمت کرتے ہیں،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک
انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی
جانب سے اساتذہ پر تشدد اور طاقت کے استعمال کی سخت الفاظ کی مذمت کرتے
ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کراچی پریس کلب کے باہر جاری اساتذہ کے دھرنے میں
شریک ہوئے اس موقع پر انکا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو
کرینگے انکے ساتھ بھی یہی رویہ ہوگا، اگر ماؤں، بہنوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا
گیا، آپ بھی ایک دن فٹ پاتھ پر ہونگے، مراد علی شاہ سندھ حکومت چلانے میں
ناکام ہوگئے
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ نہیں آتے،
ہمارے سوالات کے جوابات نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو
احتجاج ہو رہا ہے وہ جائز ہے اور یہاں جو استاد بیٹھے ہیں، وہ ناجائز ہیں،
مراد علی شاہ یہاں آئیں اور ان سے مزاکرات کریں۔