اسلام آباد،اب وزیراعظم عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، فضل الرحمان
جمعیت
علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن
جماعتوں کے آزادی مارچ جاری ہے اور دھرنے کے شرکاء سرد موسم کے باوجود ایچ
نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
اپنے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا
فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنی
بہن کی منی لانڈرنگ چھپائی اور یہ سیاستدانوں سے کہتے ہیں کہ انہیں این
آر او نہیں دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج اس اسٹیج پر مجھے
یہ کہنے کا حق پہنچتا ہے کہ اب ہم اس حکومت اور وزیراعظم کو این آر او
نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ نے 60 ارب روپے دبئی
کے بینکوں میں کیسے رکھے؟ وہ کون سی قوت ہے کہ جس نے دھاندلی کے ذریعے اس
کو کرسی تک پہنچایا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ میں
ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے قوم کو تسلی
دی ہے کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے اور وہ غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے، اللہ
انہیں استقامت نصیب فرمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت کا طیارہ ہمارے
جوانوں نے گرایا اور ان کے پائلٹ کو پکڑا تو ہمارے کارکنوں نے پورے ملک
میں افواج پاکستان کو شاباش پیش کی۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی
مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس آنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں، بے معنی
آنا جانا نہیں ہونا چاہیے، آؤ تواستعفیٰ ساتھ لے کر آؤ اور اقتدار کے
ایوان کو چھوڑنے کا اعلان کرکےآؤ۔