Nov 08, 2019 06:20 pm
views : 254
Location : Domestic place
Islamabad- Wasim Akram Video Message For Boxer Muhammad Waseem
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا باکسر محمد وسیم کیلئے ویڈیو پیغام
پاکستان
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد
وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے
اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا
سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں
سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان
کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے آل دا بیسٹ کہنا
چاہیں گے۔
سابق کرکٹر نے قومی باکسر کی پچھلی باوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا
کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ
کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ محمد وسیم
22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس
سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو
82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔