Nov 08, 2019 06:30 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Lahore- Shehbaz to take Nawaz Sharif to London for treatment on Sunday, Sources
لاہور، نواز شریف اتوار کو قومی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوجائیں گے
http://www.tnnasia.tv
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے لندن میں 2 ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا اور ہارلے اسٹریٹ کلینک میں پیر کے لیے اپائنٹمنٹ لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ان کا نام 48 گھنٹے میں ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالے جانے کا امکان ہے۔
نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں نواز شریف کے علاج کے لیے طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے اور انہیں دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف باہر جائیں اور وہ ساتھ نہ جائیں ایسا بہت مشکل ہے۔