Nov 08, 2019 06:40 pm
views : 257
Location : Different Places
Karachi- Slight nip in city's air as winter approaches
کراچی میں سرد موسم کی انٹری
کراچی
میں سردی آ نہیں رہی، بلکہ اس نے انٹری دے دی ہے، ہلکی سردی کی لہر کے
باعث ناصرف راتیں بلکہ صبحیں بھی سرد ہونا شروع ہو گئیں۔
شہرِ
قائد میں گرم کپڑے تو نہیں نکلے البتہ موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے اور
علی الصباح سفر میں بڑھتی ہوئی خنکی سے بچنے کے لیے ہلکی پیراشوٹ کی جیکٹس
اور اپر پہننا شروع کر دیئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ
24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی علاقوں میں برف
باری کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا
ہے کہ شہر میں جلد ہی سردی معمول کے مطابق ہونے کے امکانات ہیں، آج کم سے
کم درجۂ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ
درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔