Nov 09, 2019 08:57 pm
views : 249
Location : Kartarpur
Kartarpur- Imran Khan has won the hearts of 140 million Sikhs: Sidhu
div class="field-data" style="display: block;">
کرتار پور،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو
سابق کرکٹر اور بھارتی
سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد پاکستان اور
بھارت کا بارڈر کھولنے کی التجا کردی اور کہاکہ ہورہورہور، یہ دل مانگے
مور، بارڈرکھولو، بارڈر کھولو۔
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں۔
سابق
بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان
جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے ہیں، عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو
کہاں لے جائے گی، کرتار پور راہداری سکھ قوم پر احسان ہے، عمران خان وہ
سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں، آپ نے سکھ قوم کے دلوں کو
فتح کیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا سکھوں کی 4 پشتیں اپنے باپ کے
گھرآنے کو ترستی رہیں، سکھ دنیا میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے،
تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ تاریں آج گری ہیں، اس سے بڑی مرہم تاریخ میں
کبھی نہیں رکھی گئی، 72 سال میں سکھوں کی آواز کسی نے نہیں سنی تھی، تقسیم
ہند کے بعد پہلی بار پاک بھارت سرحد کی رکاوٹیں ختم ہوئیں۔
انہوں نے
مزید کہا کہ جپھی سے ہی تمام مسائل کا حل ممکن ہے تو اس میں قبا حت ہی کیا
ہے، جپھی ڈال کر سب مسئلوں کو سلجھائے جائیں،تقسیم ہند کے بعد پہلی بار یہ
رکاوٹ ہٹائی گئی ہے، کرتارپور راہداری کو کھولنے کا فیصلہ امن کا پیغا م
ہے۔