Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 09, 2019 12:00 am views : 252

Location : Mazar e Quaid

Lahore- Nations marks 142nd anniversary of Allama Iqbal’s birthday
  • Urdu

لاہور،نیوی کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ  پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا  آج  142واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،مصور پاکستان نے شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پران کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ تھے۔نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ نے مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔سٹیشن کمانڈر کموڈور نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر کہا ہے کہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے، اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب مل کر محنت کریں۔
صدر عارف علوی نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved