Nov 10, 2019 04:37 pm
views : 288
Location : Domestic place
Multan- Case files Against Ali Haider Gilani
ملتان،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج
سابق
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی
علی حیدر گیلانی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کرنے اور ڈی پی او سے بد سلوکی کرنے پر رکن
پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس
حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 معلوم اور 60 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا
گیا ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی پر الزام ہے کہ انھوں نے
مظفر گڑھ کے جلسے میں گاڑیوں کا داخلہ روکنے پر ڈی پی او سے تلخ کلامی کی
تھی اوراس موقع پر انھوں نے پی پی کے کارکنوں کے ساتھ ڈی پی او اور پولیس
اہل کاروں کو دھکے دیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق علی حیدر گیلانی نے سیکورٹی
بیرئیرز توڑ کر کار سرکار میں مداخلت کی تھی، ایم پی اے نے ڈی پی او کو
سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔