Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2019 05:18 pm views : 264

Location : G9 park

Islamabad- Pakistan has been made a colony of the United States and the Western world,says moulana
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان کو امریکا اور مغربی دنیا کی کالونی بنادیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا، اس ملک کو ہم نے غلام بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور مغربی دنیا کی کالونی بنادیا گیا ہے، قدم قدم پر مغربی دنیا کی غلامی کی جارہی ہوتی ہے، آج ہم بطور قوم کس کی پیروی کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خدا کے لیے ہمیں قانون اور آئین کے دائرے میں رہنے دیں، جہاں آئین سبوتاژ ہوا ہے پھر وہ ملک نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جواب میں بھارت نے بابری مسجد اور مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں دوست بنانا چاہتے ہیں تو یورپ سے بھی دوستی کرسکتے ہیں، ہم دنیا میں سر اٹھا کر عزت والی قوم بننا چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اس سے بڑی سیرت کانفرنس ہم نے کبھی نہیں دیکھی، آج اس کانفرنس کی وجہ سے دنیا کو ایک پیغام جارہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہم حضورﷺ سے کس قدر محبت رکھتے ہیں، یہ عوام حضور کی ناموس پر قربان ہونے کو تیار ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو مضبوط کرنا ہے، یہ ملک ہمارا ہے کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہم ملک میں وڈیرہ یا غلامی کی زندگی گزارنے کو تیار نہیں ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved