Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2019 05:18 pm views : 255

Location : Domestic place

Islamabad- Personality, character of Prophet Muhammad (PBUH) role model for youth PM
  • Urdu

اسلام آباد،نبی کریم ﷺ رحمة اللعالمین تھے مگر انہوں نے کرپٹ لوگوں کیلئے عبرتناک سزائیں سنائیں،وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پراسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل رحمة اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا۔کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے علما ومشائخ شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ماضی میں اسلام سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے تھے،اسکول میں کبھی نہیں سکھایا گیاکہ نبی کریم ﷺ سب سے عظیم رول ماڈل ہیں۔جمعہ اور عید کے علاوہ انہیں مذہب سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھیں۔
عمران خان نے کہاکوئی عظیم انسان بننا چاہتاہے تو نبی کریم ﷺ کی پیروی کرے،نبی کریم ﷺ کے قریب جتنے بھی لوگ تھے سب عظیم انسان بنے، نوجوانوں کو کہتا ہوں ہمارے نبی ﷺ کی زندگی کو رول ماڈل بنائیں۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کاگہرا مطالعہ کرناچاہئے،صرف جمعہ کے خطبے تک خود کو محدود نہ کریں۔انہوں نے کہا ہماری حکومت تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرے گی۔طالب علموں کو نبی کریم ﷺ کی جدوجہد کا بتائیں گے۔ رسول پاک ﷺ کی تعلیمات عالمگیرہیں۔
وزیراعظم نے کہا الیکشن سے پہلے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں نے کہا ووٹ حاصل کرنے کیلئے کہہ رہا ہے۔اس لئے اس پر زیادہ بات الیکشن کے بعد کی ہے۔عمران خان نے کہاپیسہ کمانا مشن نہیں ہونا چاہئے،پیسے سے انسانوں کی زندگی بہترکرنا مشن ہے،جب انسان پیسے کو مشن بناتا ہے تو وہ تباہ ہوجاتاہے۔نبی کریم ﷺ آخر تک مسجد نبوی ﷺ کے حجرے میں رہے،انہوں نے کبھی کوئی محل نہیں بنائے۔ ریاست مدینہ کی بات کرنا میری ذاتی زندگی کا تجربہ ہے،ریاست مدینہ کی بنیاد پر مسلمان صدیوں دنیا پر چھائے رہے۔یہ معجزہ ہے کہ آپ ﷺ کے وصال کے صرف چھ سال بعد دو بڑی سپرپاورز نے گھٹنے ٹیک دیئے۔اقبال کا فلسفہ پڑھیں تو یوں لگتا ہے جیسے آج کیلئے لکھا ہے۔عمران نے کہاسچ میں بڑی طاقت ہے ۔ارب پتی سچ بولنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتالیکن غریب سچا ہو تو اس کی ہر کوئی عزت کرتا ہے۔ناانصافی سے معاشرہ تباہ ہوتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ انہیں کہاجاتا ہے عمران صاحب آپ بے رحم ہیں،کرپٹ لوگوں پر رحم کریں اور ان کو معاف کردیں۔جس پر وہ کہتے ہیں کہ قوم کے پیسے چرائے گئے میرے نہیں کہ میں معاف کردوں۔رحم غریب اور کمزور لوگوں کیلئے ہوتا ہے۔ہمارے سامنے کرپٹ مافیا بیٹھا ہواہے جس نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔عمران خان نے کہانبی کریم ﷺ رحمة اللعالمین تھے مگر انہوں نے کرپٹ لوگوں کیلئے عبرتناک سزائیں سنائیں۔انشااللہ پاکستان میں مدینہ کی ریاست کے اصول لاگوکرکے رہیں گے۔آپ ٹیکس نہیں دیں گے رشوت لیں گے تو آپ کبھی عظیم قوم نہیں بن سکیں گے۔علما سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید ہماری رہنمائی کریں،ہمیں اسلام کی تاریخ بتائیں۔عمران خان نے کہامغربی ممالک میں وہی اصول و ضوابط قائم ہیں جو ریاست مدینہ میں تھے۔چاہے کوئی کافرہی کیوں نہ ہو،وہی قومیں آگے جائیں گی جو انصاف کریں گی۔شہباز شریف کا نام لئے بنا ان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ماضی میں کہا جاتا رہا کہ وہ لاہور کو پیرس اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنادیں گے مگر میں کہتا ہوں کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرنے والا ملک بنائیں گے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved